17 جولائی 2015 - 01:21
ایران سے معاہدے پر عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون کرکے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب تہران میں اپنا سفارتخانہ کھول دےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کو ٹیلیفون کرکے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ عنقریب تہران میں اپنا سفارتخانہ کھول دےگا۔
برطانوی وزیر اعظم نے اس گفتگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر بھی تاکید کی ہے۔اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ فلیپ ہامونڈ نے بھی تہران میں برطانوی سفارتخانہ کھولنے پر تاکید کی تھی۔ برطانیہ نے 4 سال قبل اس وقت اپنا سفارتخانہ تہران میں بند کردیا تھا جب تہران میں مظاہرین نے برطانیہ کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169